پنجاب کفایت شعاری کمیٹی کا پہلا اجلاس، حکومتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ یو اے ای میں خراب موسم، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش پر حکام کی وارننگ پوٹن کا دعویٰ، ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا جیسا جھٹکا دیا پانی بھرنے کے دوران 72 انچ پائپ لائن میں گرنے والی بچی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

والد کی صحت بگڑ رہی ہے، ہم پاکستان جانا چاہتے ہیں،قاسم خان کا پیغام

Qasim Khan message

قاسم خان کا پیغام

بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے سوشل میڈیا پر ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کا بھائی والد سے ملنے کے لیے پاکستان جانا چاہتے ہیں کیونکہ عمران خان 914 دن سے قید تنہائی میں ہیں اور ان کی صحت بگڑ رہی ہے۔

والد کی طبی سہولیات تک رسائی نہیں

قاسم خان کے مطابق عمران خان کو آزاد اور مناسب طبی سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا۔ کہ وہ جان بوجھ کر ان کی ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔ جس کی وجہ سے اہل خانہ اپنے والد سے ملاقات نہیں کر پا رہے۔

بین الاقوامی توجہ کی اپیل

قاسم خان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر حکومتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر آواز بلند کریں۔ تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات اور اہل خانہ سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
راولپنڈی: قاتل ڈور سے 5 سالہ بچہ زخمی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین