جنگی صورتحال میں حکومت کی کفایت شعاری اقدامات
اسلام آباد: جنگی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ تمام وزارتیں، محکمے اور سرکاری ادارے اس پالیسی کے تحت اخراجات کم کریں گے۔
سرکاری اشیا اور دوروں پر پابندی
جون 2026 تک نئی اشیا اور گاڑیوں کی خریداری بند رہے گی۔ غیر ضروری سرکاری دوروں اور ضیافتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
گاڑیوں اور ایندھن میں کمی
دو ماہ کے لیے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی ہوگی اور 60 فیصد گاڑیاں استعمال سے باہر رکھی جائیں گی۔ ایمبولینس اور عوامی بسیں مستثنی ہیں۔
تنخواہوں اور بجٹ میں کٹوتی
وزرا اور مشیران دو ماہ کی تنخواہ چھوڑیں گے۔ جبکہ گریڈ 20 اور اوپر کے افسران کی دو دن کی تنخواہ کم کی جائے گی۔ غیر ترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد کمی ہوگی، جس سے اربوں روپے کی بچت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
ایران کی نئی قیادت مار دی گئی، آئندہ قیادت کو بھی نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ










