اے آئی ایگزیکٹوز کے ساتھ ٹرمپ کے معاہدے کی دستاویز جاری سعودی کابینہ اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے کے سیکریٹریٹ کی پیشرفت کا جائزہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی /span> گھریلو تنازع کا افسوسناک انجام، لاہور میں خاتون مبینہ طور پر زہر دے کر قتل
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

گھریلو تنازع کا افسوسناک انجام، لاہور میں خاتون مبینہ طور پر زہر دے کر قتل

Lahore Woman Allegedly Poisoned to Death

لاہور: ہڈیارہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی کے دوران 23 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

23 سالہ خاتون جاں بحق

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت مہوش کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد خاتون کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا تاکہ موت کی وجہ کا تعین کیا جاسکے۔

شوہر اور سسرالیوں پر مقدمہ

مقتولہ کے ماموں اصغر کی مدعیت میں شوہر اور سسرالیوں سمیت نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں طلحہ، عبداللہ، بلال، لیاقت اور اقراء کو نامزد کیا گیا ہے۔

دو ملزمان گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلحہ اور اقراء کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تحقیقات جاری

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کیے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور تفتیش کی روشنی میں مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین