تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قید برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، ایران آئیں بیٹھیں اور بات کریں'، لبنان کے صدر کی اسرائیل کو مذاکرات کی دعوت حماس کی بڑی کامیابی، اسرائیل غزہ میں ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے پر مجبور
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

تیزاب گردی کے مجرم کی عمر قید برقرار، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم

Supreme Court upholds life imprisonment in acid attack case

سپریم کورٹ نے تیزاب گردی کے ایک اہم مقدمے میں فیصل آباد کی اقرا پروین پر تیزاب پھینکنے والے مجرم عبدالمنان کی عمر قید کی سزا برقرار رکھتے ہوئے کم عمری کی بنیاد پر سزا میں کمی کی اپیل مسترد کر دی۔

عمر قید کی سزا برقرار

عدالت نے قرار دیا کہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے سنگین جرائم میں کم عمری کو رعایت کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کے مطابق تیزاب گردی ایک انتہائی ہولناک جرم ہے جس کے اثرات متاثرہ شخص کو زندگی بھر برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

متاثرہ خاتون کو معاوضہ

سپریم کورٹ نے مجرم کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ خاتون اقرا پروین کو دس لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرے تاکہ متاثرہ خاتون کی بحالی میں مدد مل سکے۔

تیزاب کی فروخت پر سخت نگرانی

عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ تیزاب کی کھلی فروخت پر پابندی عائد کی جائے اور خرید و فروخت کے لیے بائیومیٹرک اور ڈیجیٹل نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات

فیصلے میں حکومت کو تیزاب حملوں کے متاثرین کے لیے قومی بحالی فنڈ قائم کرنے، مفت طبی علاج فراہم کرنے اور خصوصی سہولیات و مراعات دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں
حماس کی بڑی کامیابی، اسرائیل غزہ میں ابو سالم اور رفح کراسنگ کھولنے پر مجبور

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین