رانا ثنا اللہ کا بڑا سیاسی بیان: اپوزیشن کے لیے دروازے کھول دیے گئے ایران کے میزائل اسرائیل کے دل میں جا گرے ریڈار ڈیٹا نے سب کچھ بے نقاب کر دیا برکس کی مذمت: ایران پر حملے، اسرائیل و امریکا پر دباؤٰ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران کے میزائل اسرائیل کے دل میں جا گرے ریڈار ڈیٹا نے سب کچھ بے نقاب کر دیا

Iran missile attack targeted five Israeli military installations during 12-day war

ایران نے اسرائیل کے 5 اہم فوجی مراکز کو نشانہ بنایا، ریڈار ڈیٹا سامنے آ گیا

ایران اور اسرائیل کے درمیان 12 روزہ جنگ کا ریڈار ڈیٹا منظر عام پر آ گیا ہے، جس سے پتا چلا ہے کہ ایران نے اس جنگ کے دوران اسرائیل کے پانچ اہم فوجی مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

ریڈار ڈیٹا میں کیا انکشاف ہوا؟

خبر رساں ادارے انادولو اور برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے ریڈار ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران سے داغے گئے 6 میزائل اسرائیل کے شمالی، جنوبی اور وسطی علاقوں میں فوجی تنصیبات پر گرے۔

ریڈار ڈیٹا کے مطابق نشانہ بننے والے مقامات میں:

ایک اہم ایئر بیس
انٹیلیجنس سینٹر
لاجسٹکس بیس شامل ہیں۔

اسرائیلی حکومت کی خاموشی

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ان حملوں میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات کو خفیہ رکھا ہے اور فوجی تنصیبات سے متعلق معلومات پر سنسر شپ نافذ کر دی ہے۔

میزائل کامیابی کی شرح

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے تقریباً 16 فیصد میزائل اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم کو عبور کرتے ہوئے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، جو اسرائیلی دعوے کے مطابق 87 فیصد ڈیفنس کامیابی کی شرح کے مطابق ہے۔

12 روزہ جنگ کا پس منظر

یہ جنگ 13 جون کو اسرائیل کے حملے سے شروع ہوئی، جس میں ایران کی جوہری اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی وزارتِ صحت کے مطابق ان حملوں میں:
935 ایرانی شہید
5,332 افراد زخمی

جبکہ ایرانی جوابی کارروائی میں اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں:

29 اسرائیلی ہلاک- 3,400 سے زائد زخمی ہوئے، جیسا کہ اسرائیل کی ہیبرو یونیورسٹی کے اعداد و شمار میں بتایا گیا۔

مزید پڑھیں

برکس کی مذمت: ایران پر حملے، اسرائیل و امریکا پر دباؤ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین