-پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات میں پیش کی گئی اہم شرائط سامنے آگئیں -امریکا کا غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو: اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری -حکومت پورے سال مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرانے پر غور کرے، لاہور ہائیکورٹ

24 سالہ نوجوان نے صرف 30 گھنٹے کام کرکے سالانہ 7 کروڑ سے زائد کمانے کا راز بتادیا

جنگ جاری رہی تو ایک سال میں اسرائیل تباہ ہو سکتا ہے، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ

Israel Palestine war conflicts and results

اسرائیل کی بقا کو ایک سال میں خطرہ، اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
یروشلم: ایک اسرائیلی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال کے اندر تباہی کی دہلیز پر پہنچ سکتا ہے۔ ریٹائرڈ میجر جنرل یتزک برک کا کہنا ہے کہ اسرائیل پہلے ہی ایک نازک مقام پر کھڑا ہے، اور وزیردفاع کے جنگ کے حوالے سے کئے گئے دعوے غیر حقیقی ثابت ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے نئے جنگی مرحلے کا آغاز
لبنان کی حزب اللہ تنظیم نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایک نئے اور شدید مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق، زمینی حملے کے بعد اب تک 55 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 500 کو زخمی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید فلسطینی شہید
غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 28 فلسطینی شہید اور 160 زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ، غزہ سٹی کے مغربی حصے میں شتی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں مزید فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ اس دوران، امریکی وزیرخارجہ نے سعودی اور قطری ہم منصبوں سے رابطہ کر کے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے اور جنگ بندی پر بات چیت کی۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین