گرمی سے نجات کا قدرتی نسخہ
گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈک اور تازگی دینے والے قدرتی مشروبات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔ ایسے میں املی اور ادرک سے تیار کیا جانے والا شربت نہ صرف ذائقے میں منفرد ہے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔
قدرتی اجزا سے بھرپور مشروب
املی اور ادرک کا یہ شربت قدرتی اجزا پر مشتمل ہوتا ہے۔ املی میں پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جبکہ ادرک میں موجود جنجرول نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دونوں اجزا مل کر جسم کو تازگی اور توانائی فراہم کرتے ہیں۔
ہاضمے اور جسمانی ٹھنڈک کے لیے فائدہ مند
ماہرین کے مطابق یہ مشروب ہاضمے کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جسم کی گرمی کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ کم چینی استعمال کرنے والوں کے لیے یہ ایک صحت مند متبادل ہے۔
شربت بنانے کا آسان طریقہ
اس شربت کی تیاری نہایت آسان ہے۔ املی کو نیم گرم پانی میں بھگو کر اس کا گودا نکالا جاتا ہے، پھر اس میں ادرک شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس میں گڑ، لیموں، زیرہ پاؤڈر اور کالا نمک شامل کر کے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔
قدرتی ذائقہ اور اضافی فوائد
لیموں اور پودینہ شامل کرنے سے اس مشروب میں وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق چینی کے بجائے گڑ کا استعمال زیادہ صحت بخش ہے، جبکہ تخم ملنگا بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
اعتدال میں استعمال ضروری
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدرتی مشروب گرمی میں بہترین ریلیف دیتا ہے، تاہم اسے اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے تاکہ اس کے فوائد حاصل کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں
گوگل بھی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ کے رنگ میں ڈھل گیا، ڈوڈل تبدیل










