لاہور کے علاقے رنگ محل میں تیزاب گردی کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزم نے زمزم پلانے کے بہانے دکان پر موجود افراد پر تیزاب پھینک دیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعہ کیسے پیش آیا؟
پولیس کے مطابق ملزم دو بوتلیں بیگ میں رکھ کر دکان پر آیا اور وہاں موجود افراد سے کہا کہ “آؤ میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں”۔ اس کے بعد اس نے اچانک تیزاب پھینک دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
6 افراد زخمی
واقعے میں محمد منیر، وحید، عثمان، طاہر، ناظم اور اشرف زخمی ہوئے۔ تمام متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
ملزم گرفتار
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رشید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی اور رنجش کے باعث یہ اقدام کیا۔
تحقیقات جاری
حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کے مزید پہلوؤں کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں
ایران کے جوابی حملوں کا خوف، اسرائیل اور بحرین میں سائرن بج گئے، شہریوں میں خوف و ہراس










