محکمہ صحت کا بڑا ایکشن
محکمہ صحت بلوچستان نے مس کنڈکٹ اور ہڑتال میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23 ڈاکٹروں کو معطل کر دیا ہے۔
شوکاز نوٹسز بھی جاری
محکمہ صحت کی جانب سے 25 ڈاکٹروں کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے ہیں اور ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
ٹرینی ڈاکٹروں کی رجسٹریشن معطل
محکمہ صحت نے پانچ ٹرینی ڈاکٹروں کی پوسٹ گریجویٹ تربیتی رجسٹریشن بھی معطل کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری ہسپتالوں میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔
مریضوں کی سہولیات کے تحفظ پر زور
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو درپیش مشکلات اور طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
آؤ میں تمہیں زمزم پلاتا ہوں، تیزاب گردی کا ایک اور افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا











