خیبر میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی ریلے میں بہہ کر 6 افراد جاں بحق وزیراعظم شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین کو مبارک باد دی
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں، میٹا کا اے آئی چیٹ بوٹ ہیکرز کا معاون بن گیا

Instagram security warning with hacker and AI chatbot concept

انسٹاگرام اکاؤنٹس خطرے میں

میٹا کی جانب سے صارفین کے لاک اکاؤنٹس کی ریکوری کے لیے متعارف کرایا گیا۔ اے آئی چیٹ بوٹ اب خود ایک بڑے سیکیورٹی خطرے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ کیونکہ مبینہ طور پر ہیکرز نے اسی نظام کو اکاؤنٹس ہائی جیک کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

اکاؤنٹ ریکوری سسٹم میں خامی کا انکشاف

یہ چیٹ بوٹ دسمبر 2025 میں اس مقصد کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ کہ انسٹاگرام اور فیس بک صارفین اپنے اکاؤنٹس آسانی سے بحال کر سکیں۔ تاہم سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس نظام میں موجود خامی نے ہیکرز کو غیر متوقع طور پر فائدہ پہنچایا ہے۔

ہیکرز کا نیا طریقہ واردات

تحقیقات کے مطابق ہیکرز چیٹ بوٹ کو استعمال کرتے ہوئے۔ کسی مخصوص اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس تبدیل کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے بعد پاس ورڈ ری سیٹ کے ذریعے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر لی جاتی ہے۔ حتیٰ کہ بعض صورتوں میں دو مرحلہ تصدیق بھی مؤثر ثابت نہیں ہو رہی۔

سوشل میڈیا پر سیکیورٹی ماہرین کا ردعمل

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اس ہیکنگ طریقے کی تفصیلات اور شواہد مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر گردش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال سوشل میڈیا صارفین کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

میٹا کا مؤقف

میٹا کے عہدیدار کے مطابق کمپنی اس مسئلے کو دور کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور متاثرہ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا۔ کہ یہ سیکیورٹی خامی کیسے پیدا ہوئی۔

ممکنہ طریقہ کار

ابتدائی معلومات کے مطابق ہیکرز ممکنہ طور پر چیٹ بوٹ کو صارف کی لوکیشن کے ذریعے گمراہ کرتے ہیں اور وی پی این کا استعمال کر کے سسٹم کو دھوکہ دیتے ہیں۔ جس سے غیر مجاز رسائی ممکن ہو جاتی ہے۔

متاثرہ اکاؤنٹس

اب تک متاثرہ اکاؤنٹس کی درست تعداد سامنے نہیں آ سکی۔ تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے۔ کہ چند ہائی پروفائل اکاؤنٹس بھی اس حملے کی زد میں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں
گردوں کی خطرناک بیماری: وہ 7 علامات جنہیں نظر انداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین