لیاقت شہید کی خدمات کا اعتراف، ستارہ شجاعت، والدہ نے ایوارڈ وصول کیا دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

پی ایس ایل 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ، فخر زمان پر لیول تھری جرم عائد

Fakhar Zaman charged for ball tampering in PSL 11

اہم پیش رفت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام پر لاہور قلندرز کے فخر زمان پر لیول تھری جرم عائد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی

پی سی بی کے مطابق فخر زمان نے پی ایس ایل کی پلئینگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 41.3 کی خلاف ورزی کی، جو گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔ اس خلاف ورزی کو سنجیدہ نوعیت کا جرم قرار دیا گیا ہے۔

ڈسپلنری سماعت

میچ ریفری روشن ماہنامہ نے اس معاملے پر ڈسپلنری سماعت کی۔ فخر زمان نے اپنے اوپر لگائے گئے۔ الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد کیس کی مزید سماعت آئندہ 48 گھنٹوں میں کی جائے گی۔

ٹیم پر جرمانہ

واضح رہے کہ اسی واقعے کے دوران کراچی کنگز کی اننگز میں گیند کی حالت تبدیل ہونے پر لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ جس نے میچ کے نتائج پر بھی اثر ڈالا۔

میچ کا نتیجہ

لاہور میں کھیلے گئے۔ اس میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔ 20 اوورز میں 128 رنز بنائے۔ جواب میں کراچی کنگز نے 129 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ جیت لیا۔

آئندہ کارروائی

پی سی بی کے مطابق سماعت مکمل ہونے کے بعد میچ ریفری حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ اگر جرم ثابت ہو گیا تو فخر زمان کو جرمانہ، معطلی یا دیگر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں
عمران خان ریلیز فورس منصوبہ ختم، پی ٹی آئی کے سخت گیر عناصر کو بڑا دھچکا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین