افغان طالبان ڈپٹی ترجمان کا بیان مسترد
اسلام آباد میں وزارت اطلاعات نے افغان طالبان حکومت کے ڈپٹی ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اپنی ہولناک کارروائیوں کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔
باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام
وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے جان بوجھ کر ضلع باجوڑ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں چار بے گناہ شہری شہید جبکہ پانچ سال کا بچہ شدید زخمی ہوا۔
کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی افغانستان میں کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں تک محدود ہوتی ہیں اور شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا۔
جھوٹے دعوؤں کی تردید
وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان افغان طالبان حکومت کی مصنوعی طریقوں سے تیار کردہ تصاویر اور ویڈیوز پر انحصار نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے سرکاری چینلز کے جھوٹے دعوے انہیں اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر بے نقاب کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
اسرائیلی صدر کمزور، نیتن یاہو نہ ہوتے تو اسرائیل کا وجود نہ ہوتا: ٹرمپ










