پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر یومِ مئی پر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

آبنائے ہرمز نہ کھولی تو نیٹو کا مستقبل خطرے میں ہوگا: ٹرمپ کی دھمکی

Trump warning about Hormuz Strait and NATO future

آبنائے ہرمز سے متعلق ٹرمپ کا سخت بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے۔ کہ اگر اتحادی ممالک آبنائے ہرمز کو کھولنے میں مدد نہ کریں تو نیٹو کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اتحادی ممالک سے مدد کا مطالبہ

برطانوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کے معاملے پر سات ممالک سے بات چیت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ اسرائیل بھی اس اہم گزرگاہ کو محفوظ بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ایران سے مذاکرات کا ذکر

ٹرمپ نے کہا۔ کہ امریکا ایران سے بات چیت کر رہا ہے۔ تاہم ان کے مطابق ایران اس معاملے پر ابھی تیار نظر نہیں آ رہا۔

نیٹو کے مستقبل سے متعلق انتباہ

برطانوی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے خبردار کیا۔ کہ اگر نیٹو نے آبنائے ہرمز کو کھلوانے میں مدد نہ کی تو اس اتحاد کا مستقبل بہت برا ہو سکتا ہے۔

عالمی ممالک سے بحری تعاون کی اپیل

واضح رہے۔ کہ ٹرمپ نے چین، فرانس، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت کئی ممالک سے اپیل کی تھی۔ کہ وہ آبنائے ہرمز کی سکیورٹی کے لیے اپنے جنگی جہاز بھیجیں۔ تاہم اب تک کسی ملک کی جانب سے واضح ردعمل سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں
دبئی ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملہ، ٹینکر میں آگ، پروازیں عارضی معطل

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین