وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات
جدہ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
آزمائشی حالات میں یکجہتی کا اعادہ
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان مشکل اور آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک
اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور خطے کی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔
خطے میں امن کے لیے مشترکہ کوششیں
ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک کی قیادت نے اس بات پر زور دیا۔ کہ باہمی مشاورت، سفارتی روابط اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے علاقائی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہ۔ا کہ پاکستان خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا اور ہر ممکن سطح پر مثبت کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ پاکستان نہ صرف ہمسایہ ممالک بلکہ عالمی برادری کے ساتھ بھی مل کر امن، ترقی اور استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا۔ کہ وہ مستقبل میں بھی باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے۔ خطے کی بہتری کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
ایران جنگ میں امریکا کو بڑا نقصان، فضائی فیول ٹینکر طیارہ تباہ











