سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام: وزیراعظم ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں ایران کی نئی قیادت مار دی گئی، آئندہ قیادت کو بھی نشانہ بنائیں گے: ٹرمپ جنگی صورتحال: وزرا و افسران کی تنخواہوں اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی ،کفایت شعاری پالیسی منظور
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

Youm e Shahadat Hazrat Ali processions in Pakistan

حضرت علیؓ کا یوم شہادت

حضرت علیؓ کا یوم شہادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی انتظامات

کراچی میں صدر کے اطراف کی متعدد سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی ہیں۔ مرکزی جلوس سے پہلے نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی جس کے بعد جلوس حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

دیگر شہروں میں بھی جلوس اور مجالس

راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ پشاور میں بھی جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہوا جہاں عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کراچی میں جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور غیر معمولی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے 28 فروری کے واقعے کی انکوائری جاری ہونے کا بھی ذکر کیا۔

مزید پڑھیں
ایران جنگ میں ٹرمپ کا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری مشیروں پر ڈال دی

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین