ایران کی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا
امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے۔ کہ ایران میں آنے والی نئی قیادت کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اور آئندہ قیادت کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکا کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
ایرانی بحریہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی صدر نے ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ ایران کی بحری قوت کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کے درجنوں جنگی بحری جہاز تباہ ہو چکے ہیں اور اب وہ سمندر کی تہہ میں موجود ہیں۔
ڈرون اور میزائل نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا
امریکی صدر کے مطابق ایران کے ڈرون اور میزائل نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ ڈرون تیار کرنے والے مراکز کو تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ ایران کے خلاف جنگ تقریباً جیت لی گئی ہے اور مکمل کامیابی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
زمینی فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید
امریکی صدر نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق ایران کے حملوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور اتحادی ملک کے ساتھ مل کر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
تیل کی قیمتوں اور پابندیوں پر مؤقف
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی سے قبل معلوم تھا کہ عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے تیل سے متعلق بعض پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
ایران جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں 8 فیصد گر گئیں










