ایران جنگ کے خاتمے کی خبر
ایران کے خلاف جاری جنگ جلد ختم ہونے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس خبر کے بعد توانائی کی عالمی منڈی میں فوری مثبت ردعمل سامنے آیا۔
خام تیل کی قیمت میں آٹھ فیصد کمی
اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تقریباً آٹھ فیصد کم ہوگئی۔ برطانوی خام تیل کی قیمت کم ہو کر نوے ڈالر فی بیرل تک آگئی۔ جبکہ امریکی خام تیل بھی دوران کاروبار ستاسی ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔
امریکی صدر کا بیان
امریکی صدر نے ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے۔ انٹرویو میں کہا کہ ان کے خیال میں ایران کے خلاف جنگ بڑی حد تک مکمل ہو چکی ہے اور اس کے خاتمے کا وقت قریب ہے۔
پابندیوں میں نرمی کا اعلان
امریکی صدر نے ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔ تیل سے متعلق بعض پابندیوں میں نرمی کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد عالمی منڈی میں قیمتوں کو کم کرنا ہے۔ تاکہ معاشی دباؤ میں کمی آسکے۔
اس سے پہلے قیمتیں بلند سطح پر تھیں
یاد رہے کہ اس سے قبل خام تیل کی قیمت ایک سو انیس ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔ اس صورتحال کے بعد صنعتی ممالک کے ایک گروپ نے ہنگامی ذخائر استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا جس کے باعث قیمتوں میں کمی کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
سرکاری و نجی اداروں میں 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم، ہفتے میں چار دن کام: وزیراعظم










