عوام کے لیے خوشخبری: 25 کلو واٹ تک سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم پشاور زلمی کی فائنل تک رسائی میری وجہ سے نہیں، ٹیم کی مشترکہ محنت ہے: بابر اعظم
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی و کفایت شعاری اختیار کرنا ہوگی: وزیراعظم

Prime Minister Shehbaz Sharif presiding over the economic stability meeting

سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اختیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے۔ کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے تمام سرکاری ملازمین اور وزرا کو سادگی اور کفایت شعاری اختیار کرنا ہوگی۔ ان کے مطابق مشکل معاشی حالات میں قومی وسائل کا محتاط استعمال ضروری ہے۔

معیشت کے استحکام پر اہم اجلاس

وزیراعظم کی زیر صدارت معیشت کے استحکام سے متعلق اجلاس میں کفایت شعاری اور سادگی کے حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عالمی کشیدگی اور اس کے ممکنہ معاشی اثرات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر موجود

اجلاس میں بتایا گیا۔ کہ علاقائی صورتحال کے باعث عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا خدشہ ہے۔ تاہم ملک میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔

وسائل کے مؤثر استعمال پر زور

وزیراعظم نے وزرا اور سرکاری افسران کو ہدایت دی۔ کہ عوامی ریلیف، وسائل کے مؤثر استعمال اور سادگی کو ترجیح دی جائے۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ مشکل حالات میں ذمہ دارانہ فیصلے ناگزیر ہیں۔

صنعت اور زراعت کو استثنا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ کہ کفایت شعاری کی پالیسی صنعت اور زرعی شعبے پر لاگو نہیں ہوگی۔ حکومت کا مؤقف ہے۔ کہ معیشت کے اہم شعبوں کو متاثر کیے بغیر بچت کے اقدامات کیے جائیں گے۔

مراعات یافتہ طبقے کو مثال بننے کی ہدایت

وزیراعظم نے اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقات کو معاشی ایڈجسٹمنٹ میں مثال قائم کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کا بوجھ معاشرے کے تمام طبقات کو برداشت کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
اسٹیٹ بینک آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین