عالم اسلام کی تباہیوں کے پیچھے صہیونی ریاستی نظریہ کارفرما ہے: وزیر دفاع ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت تباہ کرنا ہمارا مشن ہے: امریکی وزیر خارجہ لمبی جنگ کی تیاری ہے، 6 ہزار سالہ تہذیب کا دفاع کریں گے: علی لاریجانی فضائی حدود کی بندش، 3 غیر ملکی طیارے 28 فروری سے کراچی ایئرپورٹ کی پارکنگ میں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت تباہ کرنا ہمارا مشن ہے: امریکی وزیر خارجہ

Marco Rubio speaking about Iran ballistic missile mission

واضح مشن کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائیوں سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا واضح مشن ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو تباہ کرنا ہے تاکہ وہ خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہ بن سکے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خلیجی ممالک میں فوجی اور غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، رہائشی عمارتوں اور ہوٹلوں پر حملے کیے اور 100 سے زائد میزائل فائر کیے۔

پیشگی حملے کا دفاع

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا۔ ان کے مطابق ایرانی حملوں کے ابتدائی مرحلے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے، کیونکہ میزائل صلاحیت کے ساتھ ایٹمی طاقت عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

کانگریس کو بریفنگ

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن تیزی سے جاری ہے اور تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین کے مطابق کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس کو مکمل اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور متعلقہ گروپ کو مسلسل بریفنگ دی جا رہی ہے۔

ایرانی حکومت پر تنقید

مارکو روبیو نے موجودہ ایرانی حکومت کو عوام کی نمائندہ حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ایک ایسے ایران کا خواہاں ہے جو موجودہ نظام سے مختلف ہو۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام خود اپنی حکومت میں تبدیلی لائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایرانی عوام کو مدد درکار ہو تو امریکا بات چیت کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں
عالم اسلام کی تباہیوں کے پیچھے صہیونی ریاستی نظریہ کارفرما ہے: وزیر دفاع

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین