جنگ روکنے میں پاکستان کا مؤثر کردار قابل ستائش، ایرانی صدر ایران سے جنگ نہیں چاہتا تھا مگر مجبور ہوا، ایٹمی ہتھیار کی اجازت نہیں دیں گے: ٹرمپ پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کا نیا دور، لاہور سے راولپنڈی پہلی فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ پی ایس ایل کی کارکردگی پلیئر کیلئے کافی، فوری انٹرنیشنل میں نہیں لانا چاہیے: سلمان آغا
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: برطانیہ نے امریکا کو فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی

Keir Starmer speaking about UK allowing US to use military bases

امریکا کی درخواست منظور

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران برطانیہ نے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے بیان میں کہا۔ کہ امریکا نے باضابطہ طور پر فوجی اڈوں کے استعمال کی درخواست کی تھی۔ جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا۔ کہ یہ اجازت ایران کے خلاف دفاعی کارروائیوں کے تناظر میں دی گئی ہے۔

دفاعی تعاون کا فیصلہ

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں ایران کی جانب سے میزائل حملوں کو روکنے اور معصوم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ برطانوی شہریوں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور ایسے ممالک کو بھی محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ جو اس تنازع میں براہِ راست شامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خلیجی اتحادی ممالک دفاعی تعاون کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اور برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

برطانوی طیاروں کی فضائی کارروائیاں

برطانوی وزیراعظم کے مطابق برطانیہ کے جنگی طیارے دفاعی مشنز کے لیے فضا میں موجود ہیں اور ایرانی حملوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا۔ کہ برطانوی افواج خطے میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہیں۔

مزید پڑھیں
امریکا نے ایران کی 48 اہم شخصیات کو مارا، ملٹری کمان ختم: ٹرمپ کا دعویٰ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین