دل اور شوگر کے لیے خطرہ
نئی طبی تحقیق کے مطابق رات کے اوقات میں اسنیکس یا کھانے کی عادت صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے۔
تحقیق کا مقصد
عالمی طبی جریدے میں شائع تحقیق میں بتایا گیا۔ کہ کھانے کے اوقات کو جسم کی حیاتیاتی گھڑی کے مطابق رکھنے سے دل کی صحت، میٹابولزم اور نیند کے نظام پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
تحقیق کی تفصیلات
تینتیس سے پچھتر سال کی عمر کے اڑتیس افراد جنہیں زائد وزن یا موٹاپا تھا۔ سات ہفتوں تک دو گروپس میں تقسیم کیے گئے۔ ایک گروپ کو رات کے کھانے کے بعد تیرہ سے سولہ گھنٹے کا وقفہ رکھنے کا کہا گیا۔ جبکہ دوسرا گروپ اپنی معمول کی خوراک جاری رکھے۔
نتائج
رات دیر سے کھانے سے پرہیز کرنے والے افراد میں دل کی صحت میں بہتری رات کے وقت بلڈ پریشر تقریباً 3.5 فیصد کم دل کی دھڑکن میں تقریباً 5 فیصد کمی دن کے اوقات میں شوگر کنٹرول بہتر، انسولین کا مؤثر اخراج
ماہرین کا مشورہ
ماہرین صحت کا کہنا ہے۔ کہ رات دیر سے کھانے سے گریز اور کھانے کے اوقات کو منظم کرنا دل اور شوگر کے مریضوں کے لیے مفید ہے اور طویل مدت میں نمایاں فائدہ پہنچا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
بچوں کی حفاظت میں ناکامی، مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 14 ملین پاؤنڈ جرمانہ










