بلوچستان سے 8 لاکھ افغان مہاجرین افغانستان جاچکے، تقریباً 23 ہزار اب بھی کوئٹہ میں موجود جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کی تصاویر جاری کردیں، مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا سعودی عرب میں دہشتگردی اور قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دے دی گئی یورپی یونین کا برطانیہ، کینیڈا، ناروے اور یوکرین کے ساتھ یورپی سکیورٹی کونسل بنانے کا اعلان
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران نہ جھکا، ٹرمپ کی مایوسی میں اضافہ

Iran resisting US military pressure

شدید فوجی دباؤ کے باوجود ایران نہ جھکا

مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اور بحری طاقت میں اضافے کے باوجود ایران نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا۔ جس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مایوسی مزید بڑھ گئی ہے۔

صدر ٹرمپ کی تشویش

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوال کیا۔ کہ اتنے فوجی دباؤ اور خطے میں بحری طاقت کی موجودگی کے باوجود ایران ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیوں نہیں کر رہا۔ صدر نے مزید کہا کہ ایران یہ کیوں نہیں کہتا کہ اسے ہتھیار نہیں چاہئیں۔ جبکہ امریکا اپنی عسکری موجودگی میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

مذاکرات اور کشیدگی

واضح رہے۔ کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں۔ لیکن اب تک کوئی بڑی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔ اسی دوران امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی طاقت مزید بڑھا دی ہے اور اطلاعات کے مطابق ایک اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز بھی خطے کی طرف روانہ ہے۔

سیاسی تجزیہ

سیاسی مبصرین کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود سفارتی راستہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان برقرار ہے۔ جو کسی بڑی پیشرفت میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

مزید پڑھیں
جنوبی افریقا پر طنزیہ اشتہار بھارت کو مہنگا پڑ گیا، بھارتی براڈکاسٹر نے ڈیلیٹ کر دیا

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین