پنجاب کفایت شعاری کمیٹی کا پہلا اجلاس، حکومتی اخراجات کم کرنے کا فیصلہ یو اے ای میں خراب موسم، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش پر حکام کی وارننگ پوٹن کا دعویٰ، ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا جیسا جھٹکا دیا پانی بھرنے کے دوران 72 انچ پائپ لائن میں گرنے والی بچی کی 45 گھنٹے بعد لاش برآمد
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

بھارت کے خلاف نارمل میچ ہوگا، دو میچز کی جیت کا اعتماد: صاحبزادہ فرحان

Sahibzada Farhan speaking in press conference about India match

بھارت کے خلاف نارمل میچ

پاکستان کے جارح مزاج اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے۔ کہ اتوار کو بھارت کے خلاف بھی ایک نارمل میچ ہوگا اور ٹیم اسی انداز میں کھیلے گی۔ امریکا کے خلاف جیت کے بعد کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا۔ کہ پچ اچھی تھی اور 190 رنز بنانا بڑی بات تھی۔

جیت سے اعتماد میں اضافہ

صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا۔ کہ جب رنز بنتے ہیں تو اعتماد بڑھتا ہے اور ٹیم گزشتہ پانچ چھ ماہ سے مسلسل اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں دو میچز کی جیت کا اعتماد ساتھ لے کر میدان میں اتریں گے۔

ورلڈ کپ میں اگلا مقابلہ

انہوں نے یاد دلایا۔ کہ ایشیا کپ میں بھی پاکستان نے بھارت کے خلاف سخت مقابلہ کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت چکا ہے اور اب اگلا میچ اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
پی ایس ایل: وسیم اکرم سیالکوٹ اسٹیلینز کے صدر مقرر

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین