لیاقت شہید کی خدمات کا اعتراف، ستارہ شجاعت، والدہ نے ایوارڈ وصول کیا دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے پروازیں معطل کر دیں کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا انگلینڈ کی سابق ویمن پلیئر سارہ ٹیلر مینز ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

سولر صارفین کے لیے بُری خبر: نیشنل گرڈ کے ریٹس میں کمی، نیا نیٹ بلنگ نظام متعارف

Solar users net billing system in Pakistan

سولر صارفین کے لیے بُری خبر

نیپرا نے نئے ریگولیشنز 2026 کے تحت نیشنل گرڈ کو بیچی جانے والی بجلی کے ریٹس میں کمی کر دی ہے۔ پرانے سولر صارفین پرانے ریٹس پر اپنی بجلی بیچیں گے۔ لیکن نئے صارفین کے لیے فی یونٹ ریٹ میں 17 روپے 19 پیسے کی بڑی کمی کر دی گئی ہے۔ جس کے بعد انہیں صرف 8 روپے 13 پیسے فی یونٹ ملیں گے۔

نئے نیٹ بلنگ نظام کا تعارف

نیپرا نے نئے اور پرانے صارفین کے لیے نیٹ بلنگ کا نیا نظام بھی متعارف کرایا ہے۔ اب صارفین کی بجلی کی فی یونٹ قیمت حکومت کے ٹیرف اور سلیبس کے حساب سے مقرر ہوگی، اور لائسنس کی مدت نئے صارفین کے لیے 7 سال سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی ہے۔

سولر سسٹمز اور مارکیٹ پر اثرات

ماہرین کے مطابق نئے ریگولیشنز کے بعد آف گرڈ سولر سسٹمز کا رجحان بڑھ سکتا ہے۔ پاکستان میں نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کی تعداد 4 لاکھ 66 ہزار ہے۔ جن میں 82 فیصد بڑے شہروں میں مقیم ہیں۔ لاہور میں 24 فیصد، ملتان میں 11 فیصد، راولپنڈی میں 9 فیصد، کراچی میں 7 فیصد اور فیصل آباد میں 6 فیصد صارفین ہیں۔

مزید پڑھیں
تلخ یادیں بھلا کر گرین شرٹس آج امریکہ کے خلاف حملے کے لیے تیار

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین