ایرانی حملوں کی 37ویں لہر،3 گھنٹے تک امریکی و اسرائیلی اہداف پر میزائل حملے ایران کا بن گورین ائیرپورٹ پر حملہ، اسرائیلی دفاعی نظام میزائل روکنے میں ناکام ایران جنگ میں ٹرمپ کا یوٹرن، حملے کی ذمہ داری مشیروں پر ڈال دی حضرت علیؓ کا یومِ شہادت، ملک بھر میں جلوس، سکیورٹی کے سخت انتظامات
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

ٹرمپ آئندہ ہفتوں میں خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کرینگے: سابق امریکی سفیر

Trump Khamenei assassination claim

ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایک سنسنی خیز بیان سامنے آیا ہے، جس میں اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق اہم دعویٰ کیا ہے۔

سابق امریکی سفیر کا چونکا دینے والا بیان

اسرائیل میں امریکا کے سابق سفیر ڈان شپیرو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ چند ہفتوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

ڈان شپیرو کون ہیں؟

ڈان شپیرو سابق امریکی صدر بارک اوبامہ کے دور میں اسرائیل میں امریکی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک اسرائیلی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سامنے آیا۔

ایرانی الزامات کے بعد بیان سامنے آیا

یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا پر ایران میں تشدد، مظاہروں اور قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

خامنہ ای کی عمر اور قیادت پر تبصرہ

سابق امریکی سفیر ڈان شپیرو نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای اس وقت 86 برس کے ہو چکے ہیں اور بیمار بھی ہیں، اس لیے ایران کو ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تیاری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ڈان شپیرو نے کہا کہ جلد امریکا کا ایک بڑا بحری بیڑا مشرق وسطیٰ میں تعینات ہوگا، جو ایران پر ممکنہ حملے کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایرانی ردعمل کی صورت میں دفاعی تیاریوں میں مدد دے گا۔

ایران پر مزید حملوں کا خدشہ

ڈان شپیرو کے مطابق امریکا مستقبل میں ایرانی فورسز پر مزید حملے بھی کر سکتا ہے، جس سے خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں
گل پلازہ آتشزدگی کے نقصانات کا ازالہ حکومت کرے گی: وزیراعلیٰ سندھ

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

:متعلقہ مضامین