وزن کم کرنے والے حالیہ ٹرینڈز اور ان کے ممکنہ نقصانات
وزن کم کرنے کے لیے آج کل کئی نئے رجحانات سامنے آئے ہیں جو فوری اور مؤثر نتائج کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن سائنسی تحقیق کے مطابق ان کے کچھ سنگین نقصانات بھی ہو سکتے ہیں۔ یہاں چند عام اور خطرناک رجحانات اور ان کے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اوزمپیک یا سیماگلوٹائیڈ انجیکشنز
اوزمپیک (Semaglutide) وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والا ایک جدید انجیکشن ہے جو بھوک کم کرتا ہے، مگر اس کے ساتھ مندرجہ ذیل خطرات بھی ہو سکتے ہیں:
معدے کے مسائل جیسے متلی، قے، قبض
پٹھوں کی کمزوری (muscle loss)
غیر صحتمند اور اچانک وزن میں کمی
طویل مدتی اثرات ابھی مکمل طور پر معلوم نہیں
صرف جوس یا مشروبات پر مشتمل خوراک
کچھ لوگ مکمل خوراک کی بجائے صرف جوس یا مخصوص مشروبات پر وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، مگر اس کے نقصانات ہیں
پروٹین اور فائبر کی شدید کمی
توانائی کی کمی اور کمزوری
پٹھوں کا نقصان
گردوں پر غیر ضروری بوجھ
صفر کاربوہائیڈریٹس پر مشتمل خوراک
کاربوہائیڈریٹس کو مکمل طور پر ترک کرنا ایک نیا فیشن ہے، مگر اس کے نتیجے میں یہ مسائل پیدا ہو سکتے ہیں:
دماغی الجھن (brain fog) اور توجہ میں کمی
ہاضمے کے مسائل اور قبض
دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی
طویل مدتی غذائی توازن خراب ہونا
وزن کم کرنے والی گولیاں اور چائے
مارکیٹ میں بہت سی ایسی گولیاں اور چائے دستیاب ہیں جو وزن کم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں، مگر ان کا استعمال کئی سنگین مسائل کا باعث بن سکتا ہے
جگر اور گردوں کو نقصان
دل کی دھڑکن تیز ہونا
اسہال اور پانی کی کمی
نیند کی خرابی اور مزاج میں تبدیلی
مزید پڑھیں