ٹرمپ کی بھارت کو آخری وارننگ؟ 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی زمین سے دور، چاند پر تعمیر! چینی سائنسدانوں نے ممکن کر دیا نو مئی کیس: لطیف چترالی نااہل، عمر ایوب سے جواب طلب
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

کیا پاکستان پر بیوروکریسی، جاگیرداروں اور خانووڈیروں کی گرفت ہے؟ حافظ نعیم کا تجزیہ

Jamat-e-Islami-Chairman Hafiz Naeem-ur-Rehman-Reviews About Pakistan Bureaucracy in Politics

پاکستان پر جاگیرداروں، بیوروکریسی اور وڈیروں کی گرفت: حافظ نعیم الرحمان کا اظہار خیال

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بیوکریسی، جاگیر داروں، خانو وڈیروں کی گرفت مضبوط ہوچکی ہے، اور یہی طبقہ پاکستان کی سیاست اور معاشی ڈھانچے پر حاوی ہے۔ انہوں نے مردان میں ختم بخاری شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بیرونی طاقتوں کے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

طاغوتی قوتوں کا اثر اور امریکہ کا کردار
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہر دور میں طاغوتی قوتیں سرگرم رہتی ہیں اور موجودہ دور میں بیرونی طاغوتی قوت کا چہرہ امریکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مختلف ممالک میں فوجی مداخلت کرتا ہے اور اپنی مرضی مسلط کرتا ہے، جیسے عراق، ایران، اور افغانستان میں اس نے لشکر کشی کی اور اپنے مفادات کے لیے مقامی حکومتوں کو مستحکم نہیں ہونے دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمون نے حکومت حاصل کی لیکن امریکہ نے ایک سال سے زیادہ عرصہ تک اس حکومت کو چلنے نہ دیا۔

اسرائیل کا فلسطین میں قتل و غارت اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا کردار

حافظ نعیم الرحمان نے اسرائیل کی فلسطین میں قتل و غارت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ امریکہ کی سرپرستی میں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ اور مقامی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کے نتیجے میں ہمارے اوپر یہ طاقتیں مسلط ہیں اور ہمارا استحصال کر رہی ہیں۔

حکومتی پالیسیوں کی ناکامی اور عوامی مسائل
امیر جماعت اسلامی نے حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ادارے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگاتے، بلکہ غریب کسان کی محنت سے حاصل شدہ کمائی نچوڑ کر، اس کا استحصال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمران اس پیسے کو آپس میں تقسیم کرتے ہیں جبکہ عوام بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ 77 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں اور حکومتی ادارے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ روزگار کے مواقع ختم ہو چکے ہیں اور ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

اسلام کا عدلیہ اور نظام عدل
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسلام عدل کا نظام ہے اور چند لوگ اسے اپنے مفادات کے لیے محدود کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ عزم ظاہر کیا کہ جماعت اسلامی ایک ایسا نظام قائم کرے گی جہاں عورتوں کو وراثت، خاندان میں انصاف اور تحفظ حاصل ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ایسا وقت آئے گا جب پاکستان میں عدل کا نظام قائم ہوگا اور ظلم کا نظام ختم ہو جائے گا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت ضرور آئے گا جب انصاف کا بول بالا ہوگا اور پاکستان میں ایک مضبوط عدلیہ کے ذریعے عوام کو حقیقی انصاف ملے گا۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین