شہداء کی قربانیاں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں: وزیراعظم شیخ وقاص اکرم: فی الوقت ہمارا کسی سے کوئی مذاکراتی عمل جاری نہیں چیزیں احتجاج سے نہیں بلکہ مذاکرات سے درست ہوتی ہیں
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

گلے کی خراش اور سوزش کا گھریلو علاج: کیا واقعی یہ نسخے اثر کرتے ہیں؟

Sore throat irritation in the dry and cold weather; home remedies and treatment for the infection.

سردیوں میں گلے کی خراش اور سوزش کا گھریلو علاج چند مفید نسخے

سردیوں کا موسم آتے ہی گلے میں خراش یا سوزش کی شکایت عام ہو جاتی ہے، جو ابتدائی طور پر بہت تکلیف دہ ثابت ہوتی ہے۔ اس حالت میں کھانے پینے میں بھی دشواری پیش آتی ہے۔ لیکن خوش قسمتی سے، گھریلو نسخے اس مسئلے سے نجات پانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
آئیں، جانتے ہیں کہ وہ کون سے آسان گھریلو نسخے ہیں جن کی مدد سے گلے کی خراش اور سوزش کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

1. نمکین نیم گرم پانی کے غرارے
گلے کی خراش اور سوزش کے لیے نمکین پانی سے غرارے کرنے کا نسخہ برصغیر میں صدیوں سے آزمایا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نیم گرم نمکین پانی سے غرارے کرنے سے گلے میں موجود زہریلے بیکٹیریا کا خاتمہ ہوتا ہے، جس سے سوزش اور خراش میں کمی آتی ہے۔

2. بیکنگ سوڈا کے غرارے
نمکین پانی کی طرح بیکنگ سوڈا بھی گلے کی خراش اور سوزش کو دور کرنے میں موثر ثابت ہوتا ہے۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا اور اتنا ہی نمک ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔

3. سیب کا سرکہ
سیب کے سرکے میں موجود اینٹی مائکروبیل خصوصیات خراب بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ایک کپ نیم گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی خراش میں افاقہ ہوتا ہے۔

4. میتھی کے پتوں کا استعمال
میتھی کے پتوں کو کسی بھی تیل میں ملا کر گردن کے ارد گرد مالش کرنے یا چائے میں ملا کر استعمال کرنے سے گلے کی خراش یا سوزش کم ہو جاتی ہے۔ ان پتوں کو گرم پانی میں اُبال کر غرارے بھی کیے جا سکتے ہیں۔

5. شملہ مرچ کے غرارے
گلے کے درد اور خراش سے نجات کے لیے شملہ مرچ کو پانی میں اُبال کر اس پانی سے غرارے کرنا بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

6. پودینے کے غرارے
پودینہ گلے کی سوزش میں کمی لانے کے لیے مفید ہے۔ ایک چمچ پسا ہوا پودینہ، ایک چوتھائی چمچ چینی اور ایک چمچ سرکہ کو پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف میں آرام آتا ہے۔

7. لونگ کے غرارے
لونگ کی چند دانے پیس کر پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی خراش میں کمی آتی ہے۔ اس نسخے کو آزمانا بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

8. ہلدی کا استعمال
ہلدی کی خصوصیات سے گلے کی سوزش اور خراش دور کی جا سکتی ہے۔ ایک کپ پانی میں آدھا چمچ ہلدی اور نمک ڈال کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ، سبز چائے یا لیموں ٹی میں ہلدی شامل کر کے پینا بھی مفید ہے۔

9. میلیٹھی کے غرارے
عرق ملٹھی کو پانی میں ملا کر غرارے کرنے سے گلے کی خراش اور کھانسی دونوں میں افاقہ ہوتا ہے۔

10. لہسن کا استعمال
لہسن کی اینٹی بائیوٹک خصوصیات گلے کی تکلیف کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ لہسن کو چبانے یا نیم گرم پانی میں اُبال کر غرارے کرنے سے گلے کی خراش میں کمی آتی ہے۔

11. شہد کا استعمال
شہد کو گلے کی سوزش اور خراش کے لیے بہت مفید مانا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، دن میں دو سے تین بار شہد کو چائے میں ملا کر پینے یا سیدھا کھانے سے گلے میں آرام آتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک کپ پانی میں شہد اور ادرک ملا کر پینا بھی مفید ہے۔

12. گرم مسالہ جات
گرم مسالہ جات سے تیار کیا گیا سوپ گلے کی سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ چکن کارن سوپ بھی گلے کی خراش اور سوزش سے نجات کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔
یہ گھریلو نسخے گلے کی خراش اور سوزش سے نجات پانے کے لیے نہ صرف آسان ہیں بلکہ قدرتی بھی ہیں۔ ان نسخوں کو آزما کر آپ سردیوں میں گلے کی تکلیف سے بچ سکتے ہیں اور جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین