ٹرمپ کی بھارت کو آخری وارننگ؟ 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی زمین سے دور، چاند پر تعمیر! چینی سائنسدانوں نے ممکن کر دیا نو مئی کیس: لطیف چترالی نااہل، عمر ایوب سے جواب طلب
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شیخ رشید : کچھ بڑا ہونے والا ہے، سب باہر بھاگ رہے ہیں

Sheikh Rasheed Ahmad remarks on Pakistani politics current situation.

راولپنڈی:
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں کوئی بڑا واقعہ پیش آنے والا ہے، جس کے خوف سے لوگ بیرونِ ملک جا رہے ہیں۔

ملک میں غیر یقینی صورتحال: “کچھ بڑا ہونے والا ہے”
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا، “کچھ بڑا ہونے والا ہے، جس کا مجھے مکمل علم نہیں ہے، مگر اس کے اثرات کا اندازہ ہے۔ اسی لیے ملک کے بڑے بڑے لوگ باہر جا رہے ہیں۔ کسی کا پاؤں ٹوٹا ہے، کسی کو فریکچر ہو چکا ہے، اور کسی کے پیٹ میں درد ہے، سب کسی نہ کسی بہانے سے باہر جا رہے ہیں۔”

فضل الرحمان کے احتجاج کا ذکر
شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر 27ویں آئینی ترمیم پر مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کی کال دے دی تو حکومت کو اپنی حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا۔

چین کے ساتھ کھڑے ہیں: شیخ رشید
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں شیخ رشید نے کہا، “پاکستانی قوم چین جیسے عظیم ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔” انہوں نے چینی وزیر خارجہ پنجوتھا کے دورۂ پاکستان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “ان کا دورہ اہم ہے۔”

قوم میں خوف کا خاتمہ
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم میں خوف ختم ہو چکا ہے۔ “ہم نے بھی 40 دن کا چلہ کاٹا۔ اگرچہ صحت مکمل ٹھیک نہیں ہے، مگر مضبوط لوگ صرف ایک بار مرتے ہیں جبکہ بزدل سو بار مرتے ہیں۔”

پی آئی اے کی نجکاری پر سخت تنقید
شیخ رشید نے پی آئی اے کی نجکاری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ “حکومت پی آئی اے کو ایسے بیچ رہی ہے جیسے یہ ان کی ذاتی ملکیت ہو۔ اگر انہیں
بیچنا ہی ہے تو اپنے فلیٹ بیچ دیں۔ حکومت اپنی جگہ سے ہل چکی ہے اور ادارے بیچ کر ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے۔” شیخ رشید کے بیانات کے بعد ملک کی سیاسی صورتحال مزید گرم ہو سکتی ہے۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین