برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے اپنے شہریوں کو فوراً لبنان سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ برطانوی حکومت نے لبنان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انخلا کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے ہیں۔
لبنان سے انخلا کے لیے فوجی تیاری
وزیراعظم کی جانب سے 700 برطانوی فوجیوں کو قبرص میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ لبنان میں موجود برطانوی شہریوں کے انخلا کے عمل میں معاونت کر سکیں۔ یہ فیصلہ برطانوی ڈیفنس سیکرٹری جان ہیلی کی زیر نگرانی کوبرا میٹنگ کے دوران کیا گیا۔
اس کے علاوہ، خطے میں پہلے سے موجود دو بحری جہاز بھی انخلا کے عمل میں مدد دیں گے، جبکہ رائل ایئر فورس کے طیارے اور ہیلی کاپٹروں کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق، یہ تمام اقدامات شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
4