ایرانی پیٹرول کی غیر قانونی ترسیل بند
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث ایرانی سرحد سے غیر قانونی راستوں کے ذریعے پاکستان میں ایرانی پیٹرول کی ترسیل مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان کے متعدد سرحدی علاقوں میں ایرانی فیول اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کوئٹہ میں پیٹرول کی شدید قلت، پمپس بند
کوئٹہ شہر کے بیشتر علاقوں میں پیٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث متعدد پیٹرول پمپ بند ہو چکے ہیں۔ جہاں پیٹرول دستیاب ہے، وہاں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شہری پیٹرول کے حصول کے لیے شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
پیٹرول کی قلت کی وجوہات اور آئندہ بہتری کی امید
پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ایرانی پیٹرول کی ترسیل بند ہونے اور شہریوں کی جانب سے گزشتہ روز اضافی مقدار میں پیٹرول خریدنے کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ نئی سپلائی کے آنے سے آئندہ چند گھنٹوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی۔
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی ایرانی قیادت سے جلد ملاقات کی خواہش، انتظامیہ کو تیاری کی ہدایت