یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے مواقع
دنیا کی سب سے مقبول ویڈیو شیئرنگ سروس، یوٹیوب، نہ صرف تفریح اور معلومات کا ذریعہ ہے بلکہ یہ لاکھوں افراد کے لیے اضافی آمدنی حاصل کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم بھی بن چکا ہے۔ ہر دن اربوں لوگ یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتے ہیں، جس کی بدولت تخلیقی افراد کو اپنی صلاحیتیں دکھانے اور پیسہ کمانے کا ایک منفرد موقع ملتا ہے۔ یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے ذریعے آپ اس ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے پیسہ کما سکتے ہیں۔
پیسہ کمانے کے طریقے
یوٹیوب پر پیسہ کمانے کے مختلف طریقے ہیں جن میں سے سب سے اہم “مونٹائزیشن” ہے۔ یوٹیوب مونیٹائزیشن آپ کو اشتہارات، چینل کی ممبرشپ، سپر چیٹ اور مصنوعات (merchandise) کے ذریعے پیسہ کمانے کی سہولت دیتا ہے۔ ان فیچرز کو استعمال کرنے کے لیے آپ کو یوٹیوب پارٹنر پروگرام (YPP) میں شامل ہونا ضروری ہے۔
یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شمولیت کی شرائط
یوٹیوب سے پیسہ کمانے کے لیے کچھ ضروری شرائط ہیں جنہیں پورا کرنا ضروری ہے
پالیسیوں کی پابندی
آپ کو یوٹیوب کی کمیونٹی گائیڈلائنز، ٹرمز آف سروس اور کاپی رائٹ قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔
مقام کی ضروریات
یوٹیوب پارٹنر پروگرام صرف ان ممالک میں دستیاب ہے جہاں یہ خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں بھی یہ پروگرام دستیاب ہے۔
سبسکرائبرز کی تعداد
یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے آپ کے چینل پر کم از کم 1,000 سبسکرائبرز ہونا ضروری ہیں۔
ویوز کی تعداد
آپ کی ویڈیوز کو پچھلے 12 مہینوں کے دوران کم از کم 4,000 گھنٹے تک دیکھا جانا ضروری ہے۔
ایڈسنس اکاؤنٹ
پیمنٹس وصول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا ایڈسنس اکاؤنٹ یوٹیوب چینل سے منسلک ہو۔
یوٹیوب پر کمانے کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ
اگر آپ یوٹیوب پارٹنر پروگرام میں شامل ہونے کے لیے تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں، تو آپ یوٹیوب پر پیسہ کمانے کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو چند اہم مراحل سے گزرنا ہوگا
گوگل اکاؤنٹ کی تصدیق
سب سے پہلے آپ کو اپنے گوگل اکاؤنٹ پر دو قدمی تصدیق (Two-step verification) فعال کرنی ہوگی تاکہ آپ کے اکاؤنٹ کو تحفظ مل سکے۔
یوٹیوب اسٹوڈیو کا استعمال
اپنے یوٹیوب چینل کو کھول کر پروفائل پکچر پر کلک کریں اور یوٹیوب اسٹوڈیو کو منتخب کریں۔
مونٹائزیشن ٹیب پر کلک کریں
یوٹیوب اسٹوڈیو میں بائیں طرف کے مینیو سے “Monetization” ٹیب کو منتخب کریں اور وہاں “Review Partner Program Terms” پر کلک کریں۔
ایڈسنس اکاؤنٹ بنائیں
اگر آپ کے پاس ایڈسنس اکاؤنٹ نہیں ہے تو آپ کو ایک نیا ایڈسنس اکاؤنٹ بنانا ہوگا اور اسے اپنے یوٹیوب چینل سے لنک کرنا ہوگا۔
مونیٹائزیشن کی ترجیحات کا انتخاب
آپ کو اشتہارات کی مختلف اقسام کو منتخب کرنے کا موقع ملے گا جو آپ اپنے چینل پر چلانا چاہتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے چینل کی جائزہ اور فیصلہ
تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد، یوٹیوب آپ کے چینل کا جائزہ لے گا، جس میں چند دنوں سے لے کر کئی ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے فیصلہ ہونے پر آپ کو ای میل کے ذریعے مطلع کیا جائے گا کہ آیا آپ کا چینل یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے لیے منظور ہو گیا ہے یا نہیں۔
یوٹیوب کے ذریعے پیسہ کمانا اب ایک حقیقت بن چکا ہے، اور آپ بھی اس پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں بشرطیکہ آپ تمام ضروری شرائط کو پورا کریں اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں تک منفرد اور دلچسپ مواد پہنچائیں۔