انسٹاگرام کا ویڈیو فیچر میں بڑی تبدیلی کا اعلان
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے حال ہی میں اپنے ویڈیو فیچر میں اہم تبدیلی کا انکشاف کیا ہے۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ ویڈیو کا معیار اب ویڈیو کی مقبولیت پر منحصر ہوگا۔ اگر کوئی ویڈیو طویل عرصے تک نہ دیکھی جائے، تو اس کی کوالٹی خودبخود کم ہو جائے گی، جبکہ مقبول ویڈیوز کا معیار دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔ اس تبدیلی کا مقصد انسٹاگرام کے سرور پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنا ہے۔
معیار میں کمی اور توانائی کی بچت کا مقصد
ایڈم موسیری نے مزید وضاحت کی کہ یہ تبدیلی تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے کی گئی ہے تاکہ زیادہ ویوز رکھنے والے ویڈیوز کو بہتر معیار میں پیش کیا جائے۔ یہ تبدیلی کسی ایک مقررہ حد پر نہیں بلکہ ایک متغیر اسکیل پر کام کرتی ہے، جس کا مقصد کم دیکھے جانے والے مواد کی کوالٹی کو کم کرکے اسٹوریج کی بچت اور توانائی کے استعمال کو محدود کرنا ہے۔