فارم 47 کی اصل بینیفشری کون؟ ن لیگ یا پیپلز پارٹی؟ ٹرمپ کا اعلان: ایران پر پابندیاں ہٹانے کا وقت قریب ہے اسرائیل کا یوٹرن: غزہ کا 75 فیصد علاقہ خالی کرنے پر آمادگیٰ
A bold graphic with the words "BREAKING NEWS" in red and black, conveying urgency and importance in news reporting.

شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

23rd shanghai cooperation organization (SCO) summit 2024 Pakistan

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 23واں سربراہی اجلاس آج (منگل) کو اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق، دو روزہ اجلاس کی صدارت وزیراعظم محمد شہباز شریف کریں گے۔ اس اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے حکومتی سربراہان شریک ہوں گے، جہاں مختلف اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔

عالمی رہنماؤں کی شرکت
اس اہم اجلاس میں روس، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کے ساتھ ایران کے نائب صدر اور بھارت کے وزیر خارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے۔ چین کے وزیراعظم لی چیانگ بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ منگولیا کے وزیراعظم مبصر ریاست کے طور پر شامل ہوں گے۔ ترکمانستان کی نمائندگی کابینہ کے نائب چیئرمین اور وزیر خارجہ کریں گے، جو خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔

اجلاس کے موضوعات اور دو طرفہ ملاقاتیں
اجلاس کے دوران رکن ممالک معیشت، تجارت، ماحولیات، اور سماجی و ثقافتی تعاون پر بات چیت کریں گے اور ایس سی او کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف وفود کے سربراہان سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

چین کے وزیراعظم لی چیانگ 11 سال بعد کسی چینی وزیراعظم کے پہلے دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں انہوں نے گرمجوش استقبال پر خوشی کا اظہار کیا۔ بھارت کی جانب سے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جو بھارت کی کسی اعلیٰ شخصیت کا 9 سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

:دوسروں کے ساتھ اشتراک کریں

مقبول پوسٹس

اشتہار

A silver Škoda Karoq drives dynamically on a road, promoting a special offer starting at 359,750 kr from Nordbil.

بلیک فرائیڈے

Red promotional graphic highlighting "up to 40% off" regular prices, available online only through Friday.

سماجی اشتراک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp
Bombas logo with a pair of colorful, comfortable socks on feet; text promotes their comfort and invites to shop.

:متعلقہ مضامین