اسٹیڈیم کی ترقیاتی کاموں اور سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ
آئی سی سی کا وفد آج کراچی اور راولپنڈی کے اسٹیڈیمز کے بعد قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی کے وفد نے اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام سے بریفنگ لی۔ اس دوران، پی سی بی کے نمائندوں نے وفد کو تعمیراتی کاموں اور سیکیورٹی اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
وفد کو قذافی اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ ٹریننگ وینیوز کا بھی دورہ کروایا گیا تاکہ وہ ان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔ اس سے قبل، آئی سی سی کے وفد نے ایک مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔ آئی سی سی وفد کے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کرنے کی بھی توقع ہے، جس کے دوران وہ مزید سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کریں گے۔
وفد میں شامل اہم شخصیات میں جنرل مینیجر کرکٹ وسیم خان، سینئر ایونٹس منیجر سارہ ایڈگر، ایونٹ منیجر اور چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ لیڈ عون زیدی، سیکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈکاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وفد کے درمیان ملاقات بھی ہوئی، جس میں وفد نے کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا آئی سی سی کا وفد لاہور میں تمام جائزوں کے بعد دبئی روانہ ہوگا۔

جامن: شوگر کے مریضوں کے لیے قدرتی شفا کا خزانہ
جامن: موسم گرما کا صحت بخش پھل جامن موسمِ گرما کے ذائقہ دار اور مفید پھلوں میں سے ایک ہے جو انسانی صحت کے لیے